تازہ تر ین

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کیا کر رہی ہے….مصطفی کمال نے سارا کچاچھٹا کھول کر رکھ دیا

پشاور (آئی این پی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں اگلے مورچوں کی لڑائی ہے، شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی 22 برس سے کام کررہی تھی، پاک سرزمین پارٹی میں سلیم شہزاد کی کوئی گنجائش نہیں۔چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے پشاور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں22برسوں سے دہشت گردی ہورہی ہے، کراچی دہشت گردی میں را ملوث ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے۔مصطفی کمال کاکہناتھاکہ سلیم شہزاد ہمارے لئے نہیں آئے اورپارٹی میں ان کی کوئی گنجائش نہیں۔ کچھ اور لوگ بھی ایسے ہیںجن کی ہماری پارٹی میں جگہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اگلے مورچے کی لڑائی ہے لیکن سیاسی اختلافات کے باوجود ہمیں ڈیبیٹ کرنی ہے لڑائی نہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبرپختون خوا میں سات ڈویڑنز میں صدور کا انتخاب کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain