لاہور (وقائع نگار) تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین کے زیرصدارت اجلاس، انتخابی اصلاحات کے مختلف پہلووں پر تحقیق کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی زیرصدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اہم تجاویزات مرتب کی گئیں اس اہم اجلاس میں اسد عمر، شیریں مزاری، عارف علوی، شفقت محمود، فواد چوہدری، اعظم سواتی، شبلی فراز، غلام سرور خان اور علیم خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کے مختلف پہلووں پر تحقیق کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی جس میں عارف علوی، غلام سرورخان اور شفقت محمود شامل ہوں گے۔ اجلاس کے شرکاء نے الیکٹرانک ووٹنگ کے نفاذ میں حکومت کی جانب سے تاخیری حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ ممکن ہے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔ اجلاس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کوحکومتی اثرسے مکمل طور سے پاک کر کے الیکشن کمیشن کومکمل قانونی، مالیاتی، اور انتظامی اختیارات دینا ہوں گے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کاحق دیاجائے۔ بعد ازاں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابی نظام کی شفافیت کیلئے تاریخی جدوجہدکی ہے چنانچہ انتخابی نظام کے ذریعے پاناما کے ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دیں گے جس کے لیے ناقص انتخابی نظام کے بل بوتے پر مینڈیٹ چرانے کی روایت ختم کرناہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعاہ کیا کہ تحریک انصاف نوازحکومت کی عدم دلچسپی کے باوجود انتخابی نظام کی اصلاح کریں گے اور آئندہ انتخابات میں حکومت کو بال ٹیمپرنگ اور امپائرز کو ساتھ ملا کر دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ قطر ی سفیر نے واضح کر دیا کہ ان کی حکومت کا جعلی خط سے کوئی تعلق نہیں ، اب فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے ۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ انہوں نے امید ہے عدالت عظمیٰ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ دے گی جس سے کرپشن کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائےگا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کا قطری خط اور منی ٹریل جھوٹ ثابت ہو گئی ، وزیر اعظم نہیں بچیں گے ، پرویز مشرف کی پاکستان میں حمایت نہ ہونے کے برابر ہے ، وہ اتحاد کیا بنائیں گے ۔ وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ شفاف احتساب کی راہ مےں رکاوٹےں ملک دشمنی ہےں، کر پشن اور بےڈ گورننس ملک کےلئے بوجھ بن چکی ہے ےہ کسی صورت قابل قبول نہےں، ہم ملک کو کر پشن سے پاک کر نے کےلئے ہر محاذپرجنگ لڑتے رہےں گے ،کر پشن ملک کےلئے کےنسر ہے قوم ملک مےں مزےد کر پشن برداشت کر نے کےلئے تےار نہےں ملک مےں ہر صورت آئےن وقانون کی حکمرانی قائم کر نا ہوگی، تحرےک انصاف ملک مےں عوامی حقوق کےلئے جد وجہد کےلئے ہر قر بانی دےنے کو تےار ہے ۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ قومی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تحریک انصاف نے “وارم اپ “کال دے دی ہے اور ہر ضلع میں پارٹی کارکن عام انتخابات کی تیاری شروع کر دیں ،2013کے الیکشن میں ہونے والے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دیں گے اور ماضی کی غلطیوں کا اعادہ نہیں کریں گے ۔عبدالعلیم خان نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پارٹی کے نام نہاد کنونشن او ر وزراءکے بیانات حکمرانوں کی بد حواسیوں کو عیاں کر رہے ہیں جنہیں پاناما کیس کے فیصلے کا اندازہ لگ چکا ہے اسی لیے اب عدالتوں کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر پر حکمرانوں کی پراسرار خاموشی سے کشمیریوں کومایوسی ہوئی ہے، کاروباری عادات کے باعث شریف خاندان لاشیں گرانے اور ہم وطن غیروں کو بیچنے کا ماسٹر ہے، جس کا عملی نمونہ ساری دنیا ماڈل ٹاﺅن میں ہونیوالی بربریت کی شکل میں دیکھ چکی ہے۔ یہ باتیں انہوںنے گذشتہ روز شیراکوٹ کے علاقہ 60فٹ پر تحریک انصاف کے انتخابی و انتظامی دفتر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری لاہور میاں حماد اظہر،نعیم الحق ، اویس یونس، فاطمہ چدھڑ، رخسانہ نوید، عاطف چوہدری اور حامد ناصربھی موجود تھے۔