تازہ تر ین

سرفراز نے پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کے پلان واضح کر دئیے

دبئی (این این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ باو¿لنگ میں ان کی ٹیم کا انحصار انگلش باو¿لر ٹیمل ملز پرہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ دیانت داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ مجھے نئی ٹرافی واقعی پسند آئی اور ٹرافی کو دیکھنے کے بعد لیگ میں کچھ کر دکھانے کےلئے جوش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔سرفراز نے کہا کہ ہمیں لیگ میں اپنے میچ کے لیے کچھ دن باقی ہیں تاہم گزشتہ سال کی طرح اس دفعہ بھی ٹیم کے اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھانا ہمارا اولین مقصد ہے۔ٹیم کی باو¿لنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم انگلینڈ کے فاسٹ باو¿لر ٹیمل ملز پر انحصار کرےگی۔ملز کو پی ایس ایل میں بلے بازوں کےلئے ایک مشکل باو¿لر قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان میں بہت خوش ہوں کہ ان جیسا فاسٹ باو¿لر ہماری ٹیم میں موجود ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے مڈل آرڈر مزید مضبوط ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس مڈل آرڈر میں تھیسارا پریرا اور ریلی روسو ہیں اور ان دونوں کی شمولیت سے ہماری ٹیم کا توازن اچھا ہوگا۔پی ایس ایل کا پہلا فائنل کھیلنے والی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نور اور حسان دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن حسان اس پی ایس ایل میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے جارہے ہیں۔پی ایس ایل کا آغاز 9 فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاورزلمی کے درمیان میچ سے ہوگا اور 7 مارچ کو لاہور میں فائنل کھیلا جائےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain