کراچی(ویب ڈیسک ) متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ کے عسکری ونگ کے لڑکوں نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دبئی سے کراچی پہنچتے ہی گرفتار ہونے والے متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے دوران تفتیش دھماکہ خیز انکشافات کر تے ہوئے بتایادہشت گردی کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو فنڈنگ کراچی میں ہوتی رہی ۔ سلیم شہزاد نے دوران تفتیش پولیس حکام کو بتایا ہے کہ جاوید لنگڑا بھارت میں بیٹھ کر دہشت گردی کا نیٹ ورک چلاتا ہے ۔ دوسری جانب ایس ایس پی ملیر را انوار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیم شہزاد سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی اور اس کیلئے محکمہ داخلہ کو خط لکھا جائے گا ۔یا درہے سلیم شہزاد طویل جلا وطنی ختم کر کے گزشتہ روز دبئی سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں ایف آئی اے حکام نے ان سے پوچھ گچھ کی اور پھر پاسپورٹ ضبط کر کے پولیس حکام کو طلب کیا جنہوں نے سلیم شہزاد کو گرفتار کر کے گڈاپ تھانے منتقل کیا تھا ۔