اسلا م آباد(ویب ڈیسک ) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم ملکی و بین الاقوامی سطح پر توجہ مبذول جمع کرانے کی تحریک پر انہیں مسلسل نظر انداز کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ گزشتہ روز پوائنٹ آف آرڈر پر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ممبر اسمبلی شیری مزاری نے کہاکہ ہمارے توجہ دلاﺅ کا اسمبلی میں نوٹس نہیں لیا گیا اس سیشن میں ہمارے توجہ دلاﺅ نوٹس مسترد کر دیئے گئے ہیں ۔ امریکہ کی جانب سے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اسلامی ممالک کے ویزے پر پابندی اقدام کیا گیا اس پر ہم نے توجہ مبذول کرانے کی لئے تحریک جمع کرائی جس کو مسترد کر دیا گیا ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں ۔ ڈپٹی سپیکر نے انہیں یقین دہانی کروا دی کہ اسمعاملے پر نوٹس لیا جا ئے گا شیری مزاری نے کہا کہ امریکہ صدر کے اقدامات کے حوالے سے بھی اس سیشن میں ایک دوسرا توجہ مبذول کرانے کا نوٹس جمع کرایا مگراس پر بھی ہمیں بات کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا ۔ ہمارے ساتھ مسلسل زیادتی ہو رہی ہے جس کے بعد سپیکر کی یقین ہدانی کے بعد وہ اپنی نشست پر بیٹھ گئیں۔