انقرہ(ویب ڈیسک ) ترکی میں سلامتی کے ذمے دار ملکی اداروں نے ایک ہفتے کے اندر اندر اٹھارہ سو سے زائد مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کہا گیا ہے کہ گرفتار شدگان میں انتہا پسند تنظیم داعش کے آٹھ سو سے زائد حامی بھی شامل ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد میں کردوں کی کالعدم تنظیم پی کے کے، گولن تحریک اور انتہائی بائیں بازو کے کارکن بھی شامل ہیں۔ ایک بیان کے مطابق داعش کے زیادہ تر حامیوں کو اتوار پانچ فروری کے روز مارے گئے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔