تازہ تر ین

بھارت میں شاہینوں کی پرواز جاری…. مسلسل کتنی بار فاتح ہوگئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نئی دلی(ویب ڈیسک) بلائنڈ ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی نان اسٹاپ فتوحات کا سلسلہ جاری ہے منگل کو ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش کو بھی شکست دیدی ہے۔الور میں کرناٹکا کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے، بدر منیر 7 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 32 گیندوں پر 18 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ ریاست خان نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 104رنز پر ناقابل شکست رہے، محمد جمیل نے 30 گیندوں پر 72 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، اسرار حسن 11 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمد فیصل اور عبداللہ زبیر نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔296 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹسمین پاکستان کے تجربہ کار بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔ اوپنر محمد عبدالملک 61 رنز ناٹ آو¿ٹ کے ساتھ سب سے نمایاں اسکورر رہے، نذر الاسلام نے 18 رنز بنائے۔ 7 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے اور بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 144 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے اسرار حسن، بدر منیر، محمد ادریس سلیم اور ریاست خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرین شرٹس کی یہ ایونٹ میں مسلسل ساتویں فتح ہے، اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، سری لنکا، نیپال اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ پاکستان ٹیم بدھ کو ویسٹ انڈیز اور جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain