تازہ تر ین

لاہور میں تباہی کا منصوبہ ….خطرناک انکشاف

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئےکالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کرکے اُن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت عقابی نگاہوں کے حامل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گرد قاری احمد اور محمد اسرار شفیق کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے اور دہشت گرد صوبائی دارالحکومت میں بڑی کارروائی کرنے والے تھے۔ سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے شہر ایک بڑے نقصان سے بچ گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain