لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے تنازع پر عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے وکلاءاور دیگر دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے اور لڑائی چیمبروں سے نکل کر اب سڑکوں پر آگئی۔ حامد خان گروپ کی طرف سے حالیہ انتخابات کے خلاف فین روڈ لاہور ہائیکورٹ کے اردگردشاہراہوں پر بینرز آویزاں کردیئے گئے جن پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔




































