تازہ تر ین

وزیراعظم نے اپنا مشن کس کو بنایا ہے ؟ حقیقت سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے‘ اﷲ کی مدد سے ہم عوام کی بہتر خدمت کررہے ہیں۔ بدھ کو گورنر ہاﺅس لاہور میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عالمی پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پروگرام پر عمل درآمد سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پروگرام پر عمل درآمد کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں۔ عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہمارا مشن ہے۔ اﷲ کی مدد سے ہم عوام کی بہتر خدمت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر موثر پیش رفت اور شفافیت تعریف کے قابل ہے۔ وزیراعظم نے موثر ترقیاتی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کی تعریف کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain