لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز لندن میں ایک فیشن شو میں حسیناو¿ں کی کیٹ واک کا لطف اٹھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی لندن میں ایک فیشن شو کے دوران شرکت کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اگلی قطار میں رکھی ایک کرسی پر براجمان ہیں اور رنگ برنگے کپڑے پہنے حسن کے جلوے بکھیرتی حسیناو¿ں کی کیٹ واک سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اس دوران وہ اپنے ساتھ بیٹھے شخص کے ساتھ کچھ گفتگو و شنید بھی کرتے ہیں اور اس دوران مسکراتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف کی ڈانس کرنے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی تھی جو کمر میں تکلیف کا کہہ کر بیرون ملک گئے تھے تاہم ان کی ٹھمکے لگاتی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا تھا۔






































