لاہور (خصوصی رپورٹ) شہر میں ایل پی جی سیلرز نے قیمتوں میں 10روپے تک کمی کردی، گھریلو سلنڈر 118جبکہ کمرشل سلنڈر 445روپے سستا ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ فی کلوگرام ایل پی جی 95سے 100روپے تک فروخت ہورہی ہے۔ایل پی جی کا کمرشل سلنڈر 445روپے سستا ہونے کے بعد 4247روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح گھریلو سلنڈر 118روپے کم ہونے کے بعد1121روپے کا ہوگیا ۔ایل پی جی کے کمرشل اور گھریلو صارفین نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سستی ہونے سے عام آدمی کی معاشی مشکلات کم ہونگی، ہوٹل انڈسٹری، ایل پی جی ٹرانسپورٹرز اور مسافر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سے مستفید ہوں گے۔