کراچی (خصوصی رپورٹ)عمران خان نے کہا ہے کہ ابھی شادی کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچا، ساری توجہ پانامہ کیس پر ہے۔ پانامہ سے جان ہی نہیں چھوٹ رہی اس وقت میری ساری توجہ پانامہ کیس پر مرکوز ہے، پاناما کا معاملہ حل ہوگیا تو میری شادی کا بھی مسئلہ حل ہو جائیگا۔ علاوہ ازیں عمران خان اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے حنیف گوہر کی رہائش پر مرغ چھولے، پائے، پشاوری سپیشل ڈش روش، دہی، لسی، جوسز اور پھلوں سے ناشتہ کیا۔ حنیف گوہر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔