دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقررکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے پی سی کے چاربڑوں کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کے چیرمین شہریارخان، کوچ مکی آرتھر،اچیف سلیکٹر نضمام الحق اورمصباح الحق نے شرکت کی جس میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی جگہ ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان مقررکردیا گیا تاہم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اورامکان ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے مصباح الحق ہی قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔