ممبئی (ویب ڈیسک) دنیا کے امیرترین بھارتی بورڈ کے جونیئر کرکٹرز ’لاوارث‘ ہوگئے انڈر 19 ٹیم میں شامل کھلاڑی مانگ تانگ کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں، ڈیلی الاو¿نس نہ ملنے کی وجہ سے والدین کی رقم پر پیٹ بھررہے ہیں، بورڈ آفیشلز کا کہنا ہے کہ صدر اور سیکریٹری کی برطرفی کے بعد چیک پر سائن کرنے والا ہی کوئی نہیں ہے، حکومتی مالیاتی پالیسی کے تحت مقررہ حد سے زیادہ کیش بھی بینک سے نہیں نکالا جاسکتا۔بھارت کی انڈر 19 ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، 30 دن کی اس سیریز کے 15 دن گزرچکے اور ابھی تک پلیئرز اور اسٹاف کو ڈیلی الاو¿نس کی مد میں کوئی بھی رقم نہیں ملی، اسکواڈ میں 18 کھلاڑی اور کوچ راہول ڈریوڈ سمیت7 افراد کا اسٹاف بھی موجود ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری اجے شرکے کی برطرفی کے بعد کوئی ایسا آفیشل موجودنہیں جسے آئینی طور پر دستخط کرنے کا اختیار ہو۔دوسری جانب حکومتی پالیسی کے تحت ایک ہفتے میں 24 ہزار روپے سے زیادہ کیش بینک سے نکلوایا بھی نہیں جاسکتا، یہ رقم حیدرآباد میں موجود بھارتی سینئر ٹیم پر خرچ کی جارہی ہے۔ جونیئر کرکٹرز کو 6 ہزار 800 فی دن کے حساب سے الاو¿نس دیا جاتا ہے جوکہ انھیں نہیں مل رہا جس کی وجہ سے وہ اپنے گھر سے بھیجی گئی رقم سے کھانے پینے کے بل چکا رہے ہیں۔