تازہ تر ین

کوہلی کوسچن سے عظیم کرکٹر قرار دینا جلد بازی ہے

کینبرا (آن لائن)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ویرات کوہلی کوسچن سے بہتر قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ ویرات کوہلی کو خطرناک بلے باز قرار دیا جا سکتا مگر ان کوعظیم کرکٹر قرار دینا جلد بازی ہوگی۔ رکی کا کہنا تھا کہ چھ یا سات ماہ کی بات ہے کوہلی کو ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہے۔ہم لوگ ہمیشہ سچن، لارا اور کیلس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔انھوں نے 120، 130 اور 135 ٹیسٹ میچ کھیلے جبکہ ویرات تو ابھی آدھا بھی نہیں کھیلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق آسٹریلوی کپتان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کوہلی کو ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہے اور سچن ٹنڈولکر کے ساتھ کوہلی کا موازنہ کرنا یاکوہلی کو عظیم کرکٹر کہنا جلد بازی ہوگی۔کوئی شک نہیں کہ کوہلی دنیا کے اس وقت کے بہترین اور خطرناک بیٹسمین میں سے ایک ہیں مگر انہیں ابھی بہت کچھ ثابت کرنا ہے۔رکی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ ہمیشہ سچن، لارا اور کیلس کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ انھوں نے 120، 130 اور 135 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ویرات کوہلی تو ابھی آدھا بھی نہیں کھیل پائے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain