تازہ تر ین

ڈی وی ٹی یعنی ڈیپ وین تھرو مبوسز کا مرض اور اس کے علاج بارے ڈاکٹر نوشین عمران کی خبریں کلینک میںتازہ ترین تحقیق

خون کی نالیوں کے اندر خون مسلسل گردش میں رہتا ہے۔ اگر گردش کی رفتار میں کمی آ جائے یا کسی جگہ خون جم جائے یا اکٹھا ہو جائے تو یہ ”تھرومبس“ کہلاتا ہے۔ یہ تکلیف اکثر ٹانگوں یا پنڈلی کی جگہ پر گہری رگوں میں ہو جاتی ہے۔ اس سے پاﺅں یا ٹانگیں سوج جاتی ہیں اور درد رہتا ہے۔ اگر رگوں کو چیک کیا جائے تو ان میں موٹے دھاگے کی طرح خون کا لوتھڑا بنا ہوتا ہے۔ یہ تکلیف اکثر ٹانگ یا پیر میں فریکچر ہو جانے یا گہریز چوٹ لگنے یا لمبا عرصہ بستر پر لیٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اگر اس لوتھڑے سے کچھ حصہ ٹوٹ کر الگ ہو جائے اور خون کے ساتھ گردش کرتا دل کی شریان کو بند کر دے تو ہارٹ اٹیک اور دماغ میں بندش کر دے تو فالج ہو سکتا ہے۔ یہ کیفیت حمل یا زچگی کے بعد بھی ہو سکتی ہے اور ہوائی سفر کے بعد زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے بھی ایسا ہوتا ہے۔ خاص کر موٹے افراد میں ایسا ہوتا ہے۔ ایسے لوگ لمبے ہوائی سفر سے تین چار دن پہلے ایک گولی اسپرین روزانہ لینا شروع کر دیں تا کہ خون میں لوتھڑا نہ بنے۔ سفر کے دو تین بعد تک بند کر دیں۔ سرجری کے بعد زیادہ دیر تک لیٹے رہنے سے بھی ایسا لوتھڑا بن جاتا ہے۔ اس کیفیت کو ڈی وی ٹی یا ”ڈیپ وین تھرومبوسز“ کہا جاتا ہے۔
یہ مرض زیادہ تر ٹانگوں کی رگوں میں ہی ہوتا ہے۔ ٹانگ پر سوزش، اور درد رہتا ہے۔ ٹانگ سن رہتی ہے یا سوئیاں چبھتی رہتی ہیں۔ یہ کیفیت عموماً ایک ہی ٹانگ پر ہوتی ہے اور بہت کم ہی دونوں ٹانگوں پر بیک وقت ہوتی ہے۔ اگر اس کی موجودگی میں سانس خراب ہو، سینے میں درد یا بوجھ ہو، بے ہوشی یا غشی ہو، سر چکرائے، دل کی دھڑکن تیز ہو، خون کی قے ہو یا کھانسی کے ساتھ خون آئے تو فوری ہسپتال جائیں۔ آنت کے مرض میں مبتلا افراد، سگریٹ تمباکو لینے والے افراد، دل کے مریض، کینسر کے مریض، چند مانع حمل ادویات کے استعمال سے بھی ڈی وی ٹی کا رسک بڑھ جاتا ہے۔
اس کی تشخیص کے لئے ڈاپلرالٹراساﺅنڈ، کہا جاتا ہے۔ دیگر ٹیسٹوں میں ”وینو گرافی“ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی شامل ہیں۔ تشخیص ہو جانے پر مریض کو فوری طور پر خون پتلا کرنے اور لوتھڑا توڑنے والی دوائیں بذریعہ انجکشن دی جاتی ہیں۔ پھر روزانہ ”لوپرین“ یا ”اسپرین“ کی گولی دی جاتی ہے۔ مریض کو مخصوص الاسٹک جیسی جرابیں پہنائی جاتی ہیں جنہیں ”پریشر سٹاکنگ“ کہا جاتا ہے۔
٭٭٭


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain