تازہ تر ین

چیف جسٹس اس ڈرامے پر نہ جائیں آئندہ کیلئے تشدد کا راستہ بند کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کےساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ مشترکہ جنگی مشقیں خوش آئند اقدام ہے۔ ایسی مشقوں کے اچھے نتائج نکلتے ہیں۔ بین الاقوامی رابطوں میں سیاسی مصلحتیں نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پوری دنیا کو بدلنے کا عمل ہے لیکن افسوس اس پر چین کے ساتھ معاملات کے حوالے سے آج تک کبھی پارلیمنٹ میں سنجیدہ بحث نہیں کی گئی، اتنا غور کرنا بھی گوارہ نہیں کیا گیا کہ بہت
سارے ممالک اس کی مخالفت کرینگے، کیا ہم اس مخالفت کو قبول کرنے کےلئے تیار ہیں۔ امریکہ دھمکی دیکر پاک سعودی عرب کو مشترکہ اسلامی فوج بنانے سے منع کرتا ہے تو 2 وزیر سینٹ میں جھوٹ بولتے ہیں کہ ایسا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ نہ پیشکش ہوئی، نہ حکومت کو کوئی معلومات ہیں ایسے بات نہیں بنے گی۔ ہر مسئلہ پر دباﺅ میں آئے بغیر سنجیدگی سے بات کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاست کا تقاضہ ہے کہ جوں جوں انتخابات قریب آتے جائیں گے سیاسی پارٹیوں کی ایک دوسرے پر تنقید میں اضافہ ہو جائے گا۔ ایک دوسرے کے علاقوں میں جا کر جلسے کرینگے۔ اب نون لیگ کے اکثر جلسے خیبرپختونخوا میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جو اس وقت کرپشن کا چیمپئن بنا ہوا ہے۔ وزرائ، وزرائے اعلیٰ یا وزیراعظم چاہیں تو 2دن میں سڑکیں بن سکتی ہیں لیکن سرکاری مشینری اتنی کرپٹ و سست ہو چکی ہے کہ اس سے کسی اچھے کام کی توقع نہیں۔ لاہور کے میئر بھی شاید کچھ نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طیبہ تشدد کیس میں والد نے ملزمان کو معاف کر دیا۔ ظالمانہ نظام کے تحت مجبور باپ جج پر الزام برداشت نہیں کر سکتا۔ کاش چیف جسٹس آف پاکستان کوئی ایسا فیصلہ سنائیں کہ ایسے بھڑووں اور دلالوں کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بانی متحدہ کو واپس لانے کی کوئی خواہش نہیں ہے، صرف لوگوں کو مطمئن کرنے کےلئے ایسے بیانات دئیے جا رہے ہیں۔ تجزیہ کار لندن شمع جونیجو نے کہا ہے کہ برطانیہ کبھی بھی اپنے شہری کو ایسی جگہ نہیں بھیجے گا جہاں اسے پھانسی کی سزا کا خطرہ ہو۔ پاکستان بانی متحدہ کو واپس لانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ حالانکہ بانی متحدہ کو برطانیہ کی جانب سے دی گئی چھوٹ خود بڑا سوالیہ نشان ہے۔ پاک برطانیہ کے مابین مجرموں کی حوالگی کا کوئی قانون موجود نہیں۔ 1992ءمیں بانی متحدہ نے برطانیہ سے یہ کہہ کر پناہ مانگی تھی کہ ان پر دہشتگردی و قتل کے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں اور مہاجر قومیت کی بنیاد پر انہیں پراسیکیوٹ کیا جائے گا۔ جس پر وہ برطانیہ کے شہری بنے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یوکے کی عدالتوں میں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بانی متحدہ کے خلاف مقدمات سیاسی بنیاد پر نہیں ہیں اور نہ ہی وہ پراسیکیوٹ ہونگے۔ اس کے بغیر وہ انہیں واپس نہیں لاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرپول نے ابھی تک ریڈ وارنٹ جاری نہیں کئے البتہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک نیا سٹینڈ لیا ہے کہ وہ بانی متحدہ کی تقاریر کا دوبارہ جائزہ لیں گے جو شاید تیسری یا چوتھی بار ہوگا۔ ایڈمرل جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بحری مشقیں 2007ءسے چل رہی ہیں، مشترکہ جنگی مشقوں سے بہت تجربہ ملتا ہے۔ شروع میں ہم لوکل مشقیں کرتے تھے لیکن جب شمالیہ میں بحری قذاقوں نے جہازوں کو ہائی جیک کرنا شروع کیا تو دوسرے ممالک ہمارے ساتھ مل گئے کہ مشترکہ جنگی مشقیں کی جائیں تاکہ ان بحری قذاقوں کا خاتمہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ کی سکیورٹی بہت اہم ہے۔ بحری راستوں کی سکیورٹی کےلئے چین نے 2 جہاز بھی دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے گراﺅنڈ بیس میزائل بھی تنگ کرنے پر دشمن کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain