تازہ تر ین

اجمل نے پی ایس ایل میں کچھ کردکھانے کی ٹھان لی

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں مداحوں کو نئی ورائٹی تو نہیں پر نیا سعید اجمل ضرور نظر آئےگا، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہر کھلاڑی بھرپور محنت کر رہا ہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ اس بار بھی ٹرافی ان کی ٹیم ہی ہی جیتے۔خیال رہے کہ سعید اجمل پہلے تو بولنگ ایکشن پر لگنے والی پابندی کے باعث ٹیم سے دور رہے پھر انھیں اپنا بالنگ ایکشن تبدیل کرنا پڑا تاکہ وہ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط پر پرا اتر سکیں۔نئے بولنگ ایکشن کے ساتھ ان کی پاکستان ٹیم میں واپسی تو ہوئی لیکن خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکامی کے باعث ان کی یہ واپسی مختصر ہی رہی اور وہ اب پاکستان ٹیم میں ایک مرتبہ پھر واپسی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ سعید اجمل نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ پی ایس ایل 2017 پر ہے تاکہ وہ بہتر کارکردگی مظاہرہ کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکیں۔انھوں نے کہا کہ وہ بھرپور محنت کر رہے ہیں اور جب بھی ٹیم کو ضرورت پڑے گی وہ دستیاب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ 2017 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی زیادہ تر توجہ فیلڈنگ پر مرکوز ہے اور اسی مقصد کے لیے آسٹریلیا سے فیلڈنگ کوچ کو کوچنگ سٹاف میں شامل کیا گیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain