لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ بلدیات پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر فوری طور پر پنجاب اسمبلی نے قانونی ترامیم کے ذریعے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کے ڈپٹی میئرز اور وائس چیئرمینوں کے اخراجات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ کارپوریشن ضلع کونسل‘ میونسپل کمیٹی اور یونین کونسل کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین کریں گے۔ حالیہ ترامیم کی روشنی میں وائس چیئرمین یونین کونسلز بھی اپنے ہاﺅس میں سپیکر جیسے فرائض سرانجام دیں گے۔ ہاﺅس میں ہونے والی تمام کارروائی و اجلاس کی صدارت بھی کرسکیں گے۔ یونین کونسل کے بجٹ کی تیاری منظوری اور جاری اخراجات میں ترقیاتی و دیگر امور شامل ہیں۔ وائس چیئرمین مندرجہ بالا امور یونین کونسل کی منظوری کیلئے پیش کریں گے اور بعداز منظوری اخراجات کا مکمل ریکارڈ مرتب کرائیں گے۔ یونین کونسل میں وائس چیئرمینوں کا کلیدی کردار وگا۔ محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کو اپنے بجٹ فوری طور پر ہاﺅس سے منظور کروانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ بجٹ اجلاس بھی ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین ہی کریں گے۔
