تازہ تر ین

اب لاوارث کوئی نہیں رہیگا …. پاکستانی اسمبلی میں اہم اقدام

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے طیبہ تشدد کیس میں بچی کے والد کی جانب سے جج اور ان کی اہلیہ کو معافی دئےے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بچوں پر تشدد کی روک تھام اور لاوارث بچوں کی رجسٹریشن کیلئے ل لانے کا فیصلہ کر لیا۔چیئر مین کمیٹی بابر نواز خان نے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد روکنے اور لاوارث بچوں کی رجسٹریشن کیلئے بل لائیںگے، بل کے ذریعے بچوں پر تشدد کرنے والے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت خصوصی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائیگا اور ریاست کیس کی پیروی کریگی۔ جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس چیئر مین بابر نواز خان کی زیر صدارت پاکستان سویٹ ہومز میں ہوا۔ کمیٹی نے اجلاس سے قبل پاکستان سویٹ ہومز کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے کمیٹی کو پاکستان سویٹ ہومزکے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2009ءمیں سوات آپریشن کے دوران بنا،اس وقت پاکستان سویٹ ہومزمیں 3900 بچے اور بچیاں زیر کفالت ہیں، وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو جاری رکھا ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain