تازہ تر ین

ایران کا پاکستان پر حملہ …. گھمسان کارن پڑ گیا

کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈز نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتےہوئے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 4 مارٹر شیل فائر کیے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ گزشتہ روزایران کی جانب سے مارٹر شیل پروم کے علاقے میں فائر کیے گئے تاہم آبادی سے دور گرنے کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔مارٹر گولے گرنے کے بعد پروم کے رہائشیوں میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا۔دوسری جانب واقعے کے بعد پاک-ایران سرحد پر سیکیورٹی سخت کردی گئی اور ایرانی حکام سے احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد بار مارٹر شیل فائر کیے جاچکے ہیں، جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا، جس پر پاکستان نے متعدد مرتبہ ایرانی حکام سے احتجاج بھی کیا تاہم ان کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ برس دسمبر میں بھی بلوچستان کے ایران سے منسلک سرحدی علاقے پنجگور میں ایرانی سرحدی محافظوں نے مارٹر گولوں کی شیلنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی جاں بحق اور دیگر 2 زخمی ہوگئے تھے۔مقامی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا تھا کہ ایرانی سرحدی محافظوں نے پاکستانی علاقے میں 9 مارٹر شیل داغے تھے، جن میں سے ایک ضلع پنجگور میں ایک گاڑی کے قریب گرا جس میں پاکستانی شہری سوار تھے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain