تازہ تر ین

کمسن ڈکیت گینگ بھی آ گیا …. ہوشیار ہو جائیں

لاہور (کرائم رپورٹر) شالیمار کے علاقہ میں پولیس نے شادی ہالوں میں جیب تراشی کی وارداتیں کرنے والے چار رکنی کمسن بچوں کا گینگ پکڑ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ شہر میں جاری شادی تقریبات میں دن بدن جیب تراشی کی وارداتوں سمیت لوٹ مار کا سلسلہ جاری تھا جس پر پولیس نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر شالیمار کے علاقہ سے کمسن لڑکوں کے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زیرحراست ملزمان رمضان‘ امین‘ کاشی اور زین شادی ہالوں میں آنے والی باراتوں میں گھس کر جیب تراشی کرتے تھے اور نقدی کے ساتھ ساتھ قیمتی موبائل فون بھی غائب کرلیتے تھے۔ پولیس کے مطابق زیرحراست لڑکے عادی مجرم ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain