تازہ تر ین

لاہور ائیرپورٹ پر کروڑوں کی منشیات, انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور (کرائم رپورٹر) علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک نعیم نامی شخص کینوﺅں میں ہیروئن کی بھاری مقدار چھپا کر لے جا رہا تھا جسے شبہ گزرنے پر ڈیوٹی پر موجود اے این ایف کے اہلکاروں نے روک کر تلاشی لی تو کینوﺅں میں سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی۔ اہلکاروں نے ملزم نعیم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
ہیروئن برآمد


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain