گجرات(بےورو رپورٹ) کھارےاں نجی سکول ٹےچر کا نوےں جماعت کے طالبعلم پر وحشےانہ تشدد،تفصےلات کے مطابق کھارےاں کے مقامی پرائےوےٹ سکول کے ٹےچر فےضان نے مبےنہ طور پر نوےں جماعت کے طالبعلم سجاول کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بازو اور ہاتھ کی انگلےاں توڑ ڈالی ہےں ۔متاثرہ طالبعلم سجاول کا کہنا ہے کہ کلاس کے دوسرے لڑکے شور کر رہے تھے اور ٹےچر فےضان نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مےرا بازو توڑ دےا ہے ۔مقامی پولےس کو تشدد کرنے والے ٹےچر فےضان کے خلاف تحرےری طور پر درخواست دےدی گئی ہے ۔
