تازہ تر ین

پنجاب میں پھرہڑتال کا اعلان…. وجہ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک) فارماسوٹیکل مینوفیکچررز نے ڈرگ ایکٹ کے خلاف کل سے پنجاب بھر میں میڈیکل اسٹورز بند کرکے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق فارما سوٹیکل مینو فیکچررز نے پنجاب اسمبلی میں منظور کئے جانے والے ڈرگ ایکٹ 1976 کے ترمیمی بل کی مخالفت کردی ہے اور کل سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چئیرمین طاہر اعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کرتے وقت کسی بھی اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا یہ ترامیم ملکی قوانین کے متصادم اور صوبائیت کو فروغ دینے کے مترادف ہے اور موجودہ حالات میں یہ ناقابل عمل ترامیم ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain