دبئی (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 15 فروری کو واحد میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی۔ میچ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے کانٹے دار مقابلے دبئی میں جاری ہیں، 15 فروری کو لیگ کا ساتواں میچ کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد کی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی قیادت کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔