دبئی (یو این پی) لاہور قلندرز کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بہترین بالنگ کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ۔ یاسر شاہ نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں صرف 7 رنز کے عوض چار بڑے بلے بازوں کامران اکمل، صہیب مقصود، آئیون مورگن اور ڈیرن سیمی کو پویلین بھیج دیا۔ ایونٹ کا بہترین سپیل کرنے کا اعزاز شاہد آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف محض 7 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا تھا۔اسی ایڈشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع نے کراچی کنگز کے خلاف 8رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرکے پی ایس ایل کی تاریخ کا دوسرا بہترین بالنگ سپیل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔