اہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزام میں پکڑے جانے والے کھلاڑی خالد لطیف نے پی سی بی کو فکسر نیٹ ورک پکڑانے کی پیشکش کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میچ فکسنگ کے الزام میں پی ایس ایل سے باہر ہو جانے والے کھلاڑی خالد لطیف نے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کردی ہے۔خالد لطیف نے پی سی بی حکام کو کہا کہ اگر مجھے سزا نہ دی جائے تو میں پی سی بی حکام کو فکسر نیٹ ورک پکڑنے میں مدد کر سکتا ہوں ،تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق خالد لطیف نے 9فروری کو پی سی بی کو فکسر نیٹ ورک پکڑنے میں مدد کرنے کی پیشکش کی تھی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں میچ فکسنگ کے الزام میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو ایونٹ سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ ناصر جمشید کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔دوسر ی جانب محمد عرفان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔