دبئی (آئی این پی ) کراچی کنگز کے آل راو¿نڈر شعیب ملک والدہ کی طبعیت خرابی کے باعث وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ شعیب ملک نے بتا یا کہ میری والدہ گھر میں گر گئی ہیں اور انہیں دبئی لانے کے لیے ایک دن کیلئے سیالکوٹ جاو¿ں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کراچی کنگز کے لیے ایک بھی میچ مس نہیں کروں گا۔سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی اس میں ملوث ہوں انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔