تازہ تر ین

برازیلین فٹبال لیگ میں پرتشددواقعہ،فائرنگ سے1پرستارہلاک

ریوڈی جنیرو(نیوزایجنسیاں)برازیلین فٹبال لیگ میں پرتشدد واقعے میں ایک پرستار کی جان چلی گئی۔پولیس کے مطابق بوٹافوگو اور فلیمنگو کلبز کے درمیان میچ سے قبل ہونیو الے اس افسوسناک اور پرتشدد واقعے میں 28 سالہ پرستار کو سینے میں گولیاں مارکر موت کے گھاٹ اتاردیاگیا جب کہ دیگر 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، نیلٹن سانتوس اسٹیڈیم میں 6 ماہ قبل اولمپک ٹریک اور فیلڈ ایونٹس بھی منعقد ہوئے تھے ،زخمی ہونے والے دیگر 7 افراد میں سے بھی ایک کی حالت نازک ہے، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے چلتی گاڑیوں سے لوگوں پر فائرنگ کی تھی، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ موقع پر پولیس کی نفری بھی ضرورت سے کم تھی۔یلٹن سانتوس اسٹیڈیم میں 6 ماہ قبل اولمپک ٹریک اور فیلڈ ایونٹس بھی منعقد ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain