تازہ تر ین

روز ٹیلر نے اپنے ٹی20 مستقبل پر بورڈ سے وضاحت مانگ لی

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے بلے باز روز ٹیلر نے جنوبی افریقہ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی سے نظر انداز کئے جانے پر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کے حوالے سے بورڈ سے وضاحت مانگ لی۔ ٹیلر نے بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ اور اس کے بعد انہیں مسلسل ٹی ٹونٹی سکواڈ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے ٹیلر نے اب تک 73 ٹی ٹونٹی میچز میں 1256 رنز بنا رکھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ٹیلر نے پروٹیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کیلئے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ کوچ مائیک ہیسن اور سلیکٹرز مجھے بتائیں کہ ٹیم میں دوباہ جگہ بنانے کیلئے مجھے کیا کرنا ہو گا، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے ڈراپ کئے جانے پر میں نے ٹیم کوچ ہیسن سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ آپ کو ہمارے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے لیکن پروٹیز کے خلاف میچ میں شامل نہ کرنے پر انہیں مجھے میرے ٹی ٹونٹی مستقبل کے حوالے سے مزید وضاحت دینا ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں 2019ءورلڈکپ تک ٹیم کی نمائندگی کیلئے تیار ہوں اس کے بعد مستقبل کے بارے کوئی فیصلہ کروں گا۔ دوسری جانب کیوی کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ٹی ٹونٹی میں اچھا پرفارم کر رہے ہیں اسلئے اس وقت ٹیلر کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی لیکن مستقبل میں ہم ان کی ٹی ٹونٹی پرفارمنس کو مدنظر رکھ کر انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain