تازہ تر ین

پنجاب بھر میں اہم ترین اقدام کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے سدباب کیلئے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشن کا سلسلہ ازسرنو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس آپریشن کو موثر بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے انتظامی مشینری کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہروں کے اردگرد نواحی بستیوں، کالونیوں اور محلوں کی سخت نگرانی کی جائے اور مشکوک عناصر پر گرفت کرکے تحقیقات کی جائیں اور بالواسطہ یا بلاواسطہ طورپردہشت گردوں کی معاونت کرنے کے مرتکب افراد کو ان کے انجام پر پہنچانے کیلئے قانون کو بروئے کارلائیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جڑیں کاٹنے کیلئے جو ممکن ہوا کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز آپریشن کا نہ تو کوئی جواز ہے اور نہ تجویز زیرغور ہے ۔ محکمہ داخلہ کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 3 اہم اضلاع سمیت 8 شہروں جن میں لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا ، بھکر، میانوالی، خانیوال شامل ہیں، میں سرچ آپریشن کی ہدایت کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اضلاع میں خود کش حملہ آور کے ساتھی موجود ہو سکتے ہیں جس پر حساس اداروں اور پولیس پر مشتمل ٹیموں کو فوری چھاپے مارنے کا حکم دیا گیا ہے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کہ خودکش حملہ آور کے ساتھی پنجاب کے کسی بڑے شہر میں مزید تخریبی کارروائی کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ نے مخصوص کالعدم تنظیم کے کارندوں کو پکڑنے کا بھی ٹاسک دیاہے لاہور (کرائم رپورٹر) مال روڈ بم دھماکہ کے بعد رات گئے پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 13 افغانیوں سمیت 70 مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مال روڈ پنجاب اسمبلی کے سامنے بم دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ پولیس نے رات گئے شہر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے افغان بستیوں ، کچی آبادیوں، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاﺅسز میں رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کیے۔ پولیس نے مزنگ، گڑھی شاہو، فوڈ اسٹریٹ، قربان لائن،شیراکوٹ، اقبال ٹاﺅن، شاہدرہ اور بندروڈ پر کارروائیاں کرتے ہوئے نامکمل کوائف اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہ رکھنے والے 13افغان باشندوں سمیت 86 افراد کو حراست میں لے لیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain