تازہ تر ین

خودکش بمبار کے 3 ساتھیوں کو پولیس نہ پکڑ سکی

لاہور (خصوصی رپورٹ) مال روڈ اسمبلی ہال چوک میں ہو نے والے خود کش دھماکے کی کاﺅنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور اکیلا نہیں بلکہ3 ساتھیوں سمیت پنجاب اسمبلی کے سامنے پھرتا رہا جو دھماکے سے قبل فرار ہو گئے۔ گزشتہ شام 6بجکر 10منٹ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے خودکش حملے کی ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ایف آئی آرنمبر 6/17 میں انکشاف ہوا ہے کہ خود کش حملہ آور کے ساتھ تین ساتھی بھی تھے جو واقعے کے بعد فرار ہوگئے تاہم ان کی تلاش جاری ہے۔ان حملہ آوروں کے فرارہونے کی خبر نے شہریوں کو ایک بار پھر نئے خطرے سے دوچارکر دیا ہے کیونکہ اگر یہ گرفتار نہ ہوئے تو کسی بھی جگہ کارروائی کر سکتے ہیں۔ ایف آئی آر میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکار ایک کالعدم تنظیم کے افراد کو گرفتار کرنے کے لئے پہلے سے موجود تھے ۔ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا ہے کہ سی ٹی ڈی نے 4مشکوک افراد کو روکنے کی کوشیش کی لیکن ان میں سے 3فرار جبکہ ایک حملہ آور ہجوم میں داخل ہو گیا اور اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain