راولپنڈی(ویب ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیہون خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری بدلہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا فوری بدلہ لیں گے اور اب حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب کسی کے لئے تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا اور کسی دہشت گرد کے لئے کوئی چھوٹ نہیں۔ سربراہ پاک فوج نے مشکل کی اس گھڑی میں قوم سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دشمن طاقتوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
