سیون شریف (خصوصی رپورٹ) حضرت لعل شہباز شاہ قلندر کے دربار کے سجادہ نشین مہدی شاہ نے کہا ہے کہ درگاہ پر سکیورٹی کے لئے صرف 2 پولیس اہلکار تعینات تھے، لاشیں اور زخمی بکھرے پڑے رہے، اٹھانے میں مشکلات پیش آئیں۔ جبکہ جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ رش تھا۔