تازہ تر ین

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 7 رنز سے شکست دے دی

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے جب کہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کی ٹیم 8 وکٹوں پر 172 رنز بنا سکی۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان کمار سنگاکارا 65 اور شعیب ملک 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ بابراعظم 9، س گیل 5، کیون پولارڈ 8، روی بوپارا 5، عماد وسیم6 اور سہیل خان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندر کی جانب سے سہیل تنویر، سنیل نارائن اور محمد عرفان نے 2،2 جب کہ بلاول بھٹی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر لاہور قلندرز کے بیٹسمین فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے 36 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں کپتان برینڈن میکولم بغیر کوئی رنز بنائے عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے جس کے بعد 57 کے مجموعی اسکور پر جیسن رائے بھی 16 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کراچی کنگز کے خلاف مزاحمت کرنے والے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 119 کے مجموعی اسکور پر 36 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عمر اکمل 25 رنز بناسکے جنہیں اسامہ میر نے پویلین کی راہ دکھائی، گرینٹ ایلیٹ 17، سنیل نارائن 13 اور محمد عرفان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، سہیل خان اور اسامہ میر نے 2،2 جب کہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain