شارجہ(ویب ڈیسک)مصباح کو سپر لیگ کے باغیچے میں نئے پھول کھلنے کی امید ہے جن کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے ،پہلا ایڈیشن کھیلنے کے بعد فاسٹ باو¿لر حسن علی،لیفٹ آرم سپنر محمد نواز اور اصغر کی کارکردگی میں غیر معمولی بہتری آئی جبکہ شاداب خان اور عماد بٹ اچھے باو¿لر ،بیٹسمین اور مستعد فیلڈر ہیں،انہوں نے محمد عرفان جونیئر کی شاندار باو¿لنگ کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انٹرنیشنل کیریئر شاندار ہو گا انہوں نے فرخ زمان کی بیٹنگ تکنیک کو بھی سراہا۔گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں ایمرجنگ کیٹیگری بہت اہمیت کی حامل ہے اسے پاکستان کا مستقبل کہا جا ئے تو غلط نہ ہوگا ،انہوں نے فاسٹ باو¿لر حسن علی،لیفٹ آرم سپنر محمد نواز اور محمد اصغر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک سپر لیگ کھیلنے کے بعد ان کی کارکردگی میں غیرمعمولی بہتری آئی۔ یہ تینوں اسی ایونٹ سے سامنے آئے اور آج اپنی اپنی ٹیم کے اہم کھلاڑی بن چکے ہیں۔حسن علی اور محمد نواز اس وقت پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں جہاں حسن علی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔مصباح الحق نے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل شاداب خان اور عماد بٹ کے بارے میں کہا کہ دونوں نا صرف اچھے باو¿لر ہیں بلکہ اچھے بیٹسمین اور مستعد فیلڈر بھی ہیں۔ا نہوں نے کہا نوجوان کرکٹرز کو اگر سپر لیگ میں زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنے کو ملیں تو وہ آگے چل کر پاکستانی ٹیم کے کام آ سکتے ہیں۔انہوں نے لاہور قلندرز میں شامل رائٹ آرم فاسٹ با و¿لر محمد عرفان جونیئر کی شاندار باو¿لنگ کو سراہتے ہوئے کہا یہ ایک اچھی دریافت ہے اور اگر عرفان اسی طرح باو¿لنگ کرتے رہے تو ان کا مستقبل تابناک ہوگا ،انہوں نے فرخ زمان کی شاندار بیٹنگ تکنیک کی بھی تعریف کی۔ ایک سوال کے جواب میں مصباح کا کہنا تھا کہ فکسنگ سکینڈل سے متاثر ہونے کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ ایونٹ بھی ہم ہی جیتیں گے۔ مصباح الحق نے شرجیل خان اور خالد لطیف کی معطلی کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے واقعات سے یقیناً ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے لیکن میں اس بات پر یقین رکھتاہوں کہ اچھا سکواڈ ہی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرتا ہے اور میری ٹیم نے اتنا کچھ ہونے کے باوجود ایک روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے سام بلنگز کی تعریف کرتے ہوئے کہاا نہوں نے زبردست اننگز کھیلی۔واضح رہے کہ بلنگز نے 8چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 78رنز بنائے اور آو¿ٹ نہیں ہوئے۔ان کی اس اننگز کی بدولت اسلام آباد نے پانچ گیندیں قبل ہی مطلوبہ سکور پورا کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔