تازہ تر ین

وزیراعظم کا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کھلی چھوٹ

سیہون شریف (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ہم اندرونی و بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں اور امن و خوشحالی کی منزل میں ہر قوم کو ظالمانہ قوتوں کی بربریت کا سامنا رہا ہے مگر یہ جنگ ہماری اور عوام کی فتح کے ساتھ ختم ہوگی۔ جمعہ کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیہون دھاکے میں زخمی ہونے والوں کی نوابشاہ کے پیپلز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور سہون میں دربار لال شہباز قلندر کا دورہ کیا جہاں پر ان کو چیف سیکرٹری سندھ نے دھماکے کے متعلق بریفنگ دی اور اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کے وزیر ناصر جنجوعہ ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار‘ وزیر خزان اسحاق ڈار ‘ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی ساہ اور گورنر سندھ محمد زبیر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی و بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شناخت کیلئے یہ جنگ لڑ رہے ہیں اور پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن عناصر کا پوری قوت سے قلع قمع کریں اور ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے ہمیشہ کیلئے پاک کردیں۔ ہماری یہ جنگ اعلیٰ اقدار کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل دینے کیلئے ہیں ور اس میں ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم متحد رہ کر ہی دشمن سے لڑ سکتے ہیں اور جن کی وجہ سے ہم متحد ہیں ملک کی وہ مثبت اقدار ہمیشہ زندہ رہیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain