تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایم اقدام منظر عام پر

بدوملہی (ویب ڈیسک )وزیراعلی پنجا ب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن ہما ر ے ارادو ں کو توڑ نے میں کبھی کا میا ب نہیں ہوگا ، ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ بلند ہیں ،فرض کی ادائیگی کے دوران جان دینے والے شہید ہیں اور شہید زندئہ جاوید ہوتے ہیں، پنجاب حکومت امین خان شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات میں کفالت کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بارہ منگاہ میں گذشتہ دنوںلاہور دھماکے میں شہید ہو نے والے پولیس اہلکار اے ایس آئی امین خان کے گھر جا کر اہخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔ ممبر ان پنجاب اسمبلی خواجہ محمد وسیم بٹ،رانا منان خان کے علاوہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ،آر پی او گوجرانوالا محمد طاہر ، ڈی سی رفاقت علی نسوانہ، ڈی پی او نارووال محمد کاشف و دیگر اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلی پنجاب نے شہید کی بیوہ کو ایک کڑور کا چیک دیا ۔ اور انہوں نے اس موقع پر گورنمنٹ بوائزہائی سکول بارہ منگاہ کا نام تبدیل کر کے گورنمنٹ امین خان شہید بوائز ہائر سیکنڈری سکول رکھنے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بارہ منگاہ کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کا بھی حکم دیا ۔ وزیر اعلی پنجاب اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain