تازہ تر ین

ویلانی کی عمدہ بلے بازی نے آسٹریلیاکوکیویزکیخلاف فتح دلوادی

میلبورن (اے پی پی) کپتان میگ لیننگ اور ویلانی کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا ویمن نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 40 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، ویلانی کو 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعہ کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 151 رنز بنائے، ویلانی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی اننگز کھیلی اور آﺅٹ نہیں ہوئیں جبکہ میگ لیننگ 60 رنز بنا کر دوسری نمایاں بلے بازی رہیں، لی تاہو اور سوزی بیٹس نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 111 رنز بنا سکی، سیٹرتھویٹ کی 40 رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، ویلنگٹن نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain