مانچسٹر (اے پی پی) عالمی نمبر ایک مارک سیلبی ویلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، 17 سالہ کیوئسٹ یان بنگٹاﺅ نے سیلبی کو 4-1 فریمز سے شکست دی۔ ویلش اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے تیسرے راﺅنڈ میں رینکڈ نمبر 66 یان بنگٹاﺅ نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک مارک سیلبی کو 4-1 فریمز سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ بعدازاں چوتھے راﺅنڈ میں یان کو مافلن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔