تازہ تر ین

افسانہ نگار انتظار حسین کی یاد میںڈرامہ ” شہر افسوس“ ختم

لاہور(کلچرل رپورٹر)اجوکا تھیٹر اور لاہور آرٹس کونسل کے اشتراک سے برصغیرکے نامور رافسانہ نگار انتظار حسین کی یاد میں الحمرا ہال میں کھیل ” شہر افسوس“ دوروز جاری رہنے کے بعد اختتام پزیرہوگیا۔یہ کھیل پہلے 14فرروی کو پیش کیا جانا تھا لیکن مال روڈ پر بم دھماکے کے باعث نمائش ایک روزکی تاخیرسے کی گئی۔” شہر افسوس“ کو پہلی بار اجوکا تھیٹر کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر 2004میں پیش کیا گیا تھا جبکہ اب اسے دوبارہ انتظارحسین کی پہلی برسی کے موقع پر پیش کیاگیا ہے۔ کھیل کی کہانی تین غیر مرئی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جن کا پچھتاوا اورندامت انہیں مرنے کے بعد بھی بے چین رکھتا ہے اور وہ افسوس کی دلدل میں ڈوبتے چلے جاتے ہیں۔ کھیل کی کہانی قیام پاکستان 1947اور مشرقی پاکستان کی علیحدگی 1971 میں پیش آنے والے واقعات کو تنقیدی پیرائے میں اجاگر کرتی ہے ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان راج ، عثمان ضیا ، عثمان چوہدری ،یعقوب مسیح،سہیل طارق،قیصرخان،جاویدسرفرازاور انعم ظہیر شامل ہیں۔ اس کھیل کو 2005میں قاہرہ میںمنعقد ہونے والے تجرباتی تھیٹر کے عالمی فیسٹیول میں بھی پیش کامیابی سے پیش کیا جاچکا ہے ۔ ڈرامے کے پہلے روز معروف رائٹراصغر ندیم سید اور شاہدمحمودندیم،جبکہ آخری روز کیپٹن (ر)عطامحمدسمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی دیکھا جن کا کہنا تھا کہ انتظار حسین کے اس شاہکار کھیل کو بہترین اندازسے پیش کیا گیا ہے ۔ ڈرامے کی ڈائریکٹر مدیحہ گوہرنے کہا کہ اگرچہ یہ بہت ہی مشکل موضوع ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے اسے بہت پسندکیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain