سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) فیملی فائٹ کے بعد باکسر عامر خان نے رئیل فائٹ کی تیاری شروع کردی۔انہوں نے کہا ہے کہ اب اپنے ہی ویٹ میں عالمی ٹائٹل حاصل کرونگا۔انہوں نے فائٹ کے بعد پاکستان میں فلاحی کا م دوبارہ شروع کرنے کااعلان کر دیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ویلٹر ویٹ میں مقابلے کا اعلان کردیا۔عالمی ٹائٹل کے لیے فائٹ اپریل یا مئی میں ہوگی۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ یہ فائٹ امریکا یا انگلینڈ میں ہو گی۔فائٹ کا چیلنج کرنے کیلئے کئی باکسرزکے نام زیر غور ہیں۔ عالمی ٹائٹل کے لیے زیادہ نام منی پکیو کا لیا جا رہا ہے۔ باکسر عامر خان اِن دنوں سان فرانسسکو میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔