تازہ تر ین

مال روڈ شہید افسران کیلئے پیکج کا اعلان۔۔۔

لاہور(خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے چیئرنگ کراس چوک خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے اہلخانہ کو مالی معاونت کے پیکیج کی سمری منظوری کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ۔آئی جی پنجاب کی طرف سے ارسال کی گئی سمری میں سفارشات کی گئی ہیں کہ شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشنز زاہد محمود گوندل کے اہل خانہ کو پانچ ،پانچ کروڑ روپے ،ایک ،ایک کنال پر تعمیر شدہ گھر ،شہید افسران کی معمول کی پروموشن کےساتھ اہل خانہ کو مکمل تنخواہ اور مراعات کی ادائیگی ، بیوہ یا بچوں کو گریڈ 17میں سرکاری ملازمت ،زیر تعلیم بچوں کے اندرون یا بیرون ملک تعلیمی اخراجات اور بچیوں کی شادیوں کے اخراجات ادا کرنے سمیت اعلیٰ اعزازات سے نوازا جائے ۔ دھماکے میں شہید ہونے والے پانچ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لئے ایک ، ایک کروڑروپے ، دس ، دس مرلے پر تعمیر شدہ گھر سمیت افسران کی طرز پر ہی معاونت اور اعلیٰ اعزازات دینے کی سفارشات کی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain