تازہ تر ین

ججز کی سکیورٹی …. نئی فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ججز کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے اور وزارت داخلہ نے ججز کیلئے سیکیورٹی فورس کے قیام کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ 15روز میں سیکریٹری داخلہ کو ارسال کرے گی جبکہ کمیٹی کے سربراہ نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر کلیم امام ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے رکن آئی جی اسلام آباد طارق مسعود اور ڈی جی نیکٹا عمر شیخ ہوں گے، کمیٹی نئی فورس کے قیام اور بجٹ سمیت ضروریات کا جائزہ لے گی، کمیٹی فورس کے قیام کیلئے کمانڈنٹ ایف سی سے بھی مشاورت کرے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain