تازہ تر ین

حکمرانوں کی توجہ دہشتگردی کی بجائے” کرپشن بچاﺅ“ ایجنڈے پر مرکوز

لاہور (وقائع نگار) تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر ےف اخلاقی طور پر پانامہ کےس ہار چکے ہےں۔ قوم کر پٹ وزےر اعظم کو کسی بھی صورت قبول کر نے کو تےار نہےں ‘حکمران دہشت گردی کے خاتمے کی بجائے اپنی کر پشن بچانے کےلئے اےجنڈے پر کام کر رہے ہےں ‘آئندہ عام انتخابات مےں حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو عوام مسترد کر ےں گے اور تحر ےک انصاف پنجاب سمےت چاروں صوبوں مےں کامےاب ہوگی اور آنےوالی حکومت تحر ےک انصاف کی ہوگی ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں عمران خان نے کہا کہ ہم ملک وقوم کو ان سے نجات دلا کر ہی دم لےں گے۔ تحرےک انصاف پانامہ کے معاملے کو اس کے انجام تک پہنچنے تک چےن سے نہےں بےٹھی گی کےونکہ تمام مسائل کی جڑ حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار ہے اس لےے اس لوٹ مار کو مزےد برداشت نہےں کےا جائےگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک سے مہنگائی بے روزگاری سمےت دےگر مسائل کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے تواس کےلئے ملک کو کرپشن سے مکمل نجات دلانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر ےف اور انکی حکومت ملک مےں کر پشن اور لوٹ مار کے رےکارڈ قائم کر رہی ہے اور کر پٹ حکومت ملک اور قوم پر بوجھ بن چکی ہے ‘ کرپشن صرف تحرےک انصاف کا نہےں پوری قوم کا مسئلہ ہے اس لےے قوم کو کرپشن کے خلاف متحد ہو کر تحرےک انصاف کا ساتھ دےنا ہوگا اور تحرےک انصاف ہی پاکستان کی واحد سےاسی جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں اور کرپشن سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر ےف اخلاقی طور پر پانامہ کےس ہار چکے ہےں قوم کر پٹ وزےر اعظم کو کسی بھی صورت قبول کر نے کو تےار نہےں وہ بہت جلد اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain