تازہ تر ین

کریک ڈاﺅن جاری …. ممبر صوبائی اسمبلی کا بیٹا بھی گرفتار

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بلاامتیاز ایکشن کیا ہے جس میں درجنوں پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے اور سینکڑوں پتنگیں‘ پنی ڈور اور چرخیاں اور گچھی ڈور برآمد کرلیں۔ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جس سے بے شمار قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا گیا تھا جس پر پورے شہر میں 90 مقدمات درج کرکے 110 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 100 پتنگیں‘ 100 چرخیاں‘ 150 پنی ڈور اور 70 گچھی ڈور برآمد کرلیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ شہر میں کسی کو بھی اس جان لیوا کھیل کی اجازت نہیں دے سکتے۔گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ) تھانہ جناح روڈ پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن‘ پتنگ بازی کرتے ہوئے لیگی ایم پی اے عبدالرﺅف مغل کے دو بیٹوں کو دوستوں سمیت گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے گزشتہ روز تھانہ جناح روڈ پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے پی پی 94 سے لیگی ایم پی اے عبدالرﺅف مغل کے دو بیٹوں فاروق اور احمد کو پتنگ بازی کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیااور ان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain