وکٹوریا (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلیا کو 2وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کیلئے 174رنز کا ہدف دیا جو سری لنکانے آ خری اوور کی آخری گیند پر 8وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں آسیلہ گنارتنے نے انتہائی شاندار 84رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ چمار ا 32رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو نے 3 فولکنر نے دو ،کیومنز ،ٹرنر اوررچرڈ سن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 173رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں موئسس ہینرکس نے ناقابل شکست 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے بھی شامل ہیں۔ دیگر بلے باز خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل کلنگر نے 43، ایرون فنچ نے 12، بین ڈنک نے 32، ٹریویس ہیڈ نے 4، ایشٹن ٹرنر نے 7، جیمز فالکنر نے 1، ٹم پین نے 7 اور پیٹ کومنز نے 3 رنز بنائے جبکہ اینڈریو ٹائے اور جے رچرڈسن بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے نوووان کلاسیکرا سب سے کامیاب باولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ لاستھ ملنگا اور ویکوم باندرا نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ اسیلا گونارتنے اور سیکوگ پراسانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔