تازہ تر ین

ن لیگ کے رہنماﺅں کی ضمانتیں ضبط …. سنسنی خیز انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)تحر یک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ ملک میں واحد سیاسی جماعت تحریک انصاف ہے جو کرپشن اور“ اسٹیٹس کو”کیخلاف ہرمحاذ پر جنگ لڑ رہی ہے اورانشااللہ ہم کامیاب ہوں گے اوراگلا دورصرف تحریک انصاف کا ہے۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ عدالت میں ہرپینترے کے بعد شریف خاندان مزید مشکلات کا شکار ہورہا ہے اورجلد ہی ان کی بادشاہت کی کشتی بھی ڈوبنے والی ہے،20 کروڑ پاکستانی اس وقت سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اورعدالت میں انصاف کی جیت ہوگی اور(ن) لیگ کے “کرپشن بچاو¿ موٹوگینگ ”کوشکست ہوگی ،ملک میں حکومتی کرپشن سے جمہوریت کو خطرات لاحق ہیں کیونکہ (ن) لیگ اورکرپشن ایک ہی سکے کے دورخ ہیں۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کرپشن،دھاندلی،کمیشن اورجعلی سروے کے بغیرزندہ نہیں رہ سکتی کیونکہ انہیں پتا ہے جس دن ملک میں شفاف الیکشن ہوئے تونوازشریف،شہبازشریف،حمزہ شہبازسمیت (ن) لیگ کے تمام درباریوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain